Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79237
Published : 23/7/2015 20:26

فلسطین: محمود عباس کا سازباز مذاکرات پر پھر اصرار

فلسطین کی نام نہاد انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ سازباز مذاکرات پر ایک بار پھر اصرار کیا ہے۔ فلسطین کے اطلاع رسانی کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے ایک بار پھر اسرائیل کے ساتھ سازباز مذاکرات پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن اور سازباز کے خواہاں ہیں۔ محمود عباس نے مزید کہا کہ وہ امن اور سازباز پر یقین رکھتے ہیں اور دو ریاستوں کی تشکیل کے حامی ہیں۔ نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دوسرے بین الاقوامی اداروں میں فلسطین کی رکنیت کی کوشش کسی کے نقصان میں نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر سرگرم کردار ادا کرنا ہے۔ دوسری جانب فلسطین کی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس اور وزیر اعظم رامی حمداللہ سے کہا ہے کہ وہ غزہ پٹی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ بیان میں غزہ پٹی کے بجلی گھر کو ایندھن سپلائی نہ کئے جانے کو ایک غیر انسانی اقدام اور بہت بڑی غلطی قرار دیا گیا ہے- بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے اور ہرطرح کے اشتعال انگیز سیاسی اقدام سے اجتناب کیا جائے۔ واضح رہے کہ غزہ پٹی کے توانائی کے محکمے نے منگل کے دن کہا تھا کہ غزہ پٹی کا بجلی گھر ہی اس علاقے کو بجلی فراہم کرنے والا واحد مرکز ہے اور ٹیکس سے متعلق نام نہاد فلسطینی انتظامیہ اور تحریک حماس کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے باعث اس بجلی گھر کو ایندھن کی سپلائی روک دی گئی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20