Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79238
Published : 23/7/2015 20:30

عوامی رضاکار فورس کی کامیابی یقینی ہے

عراق کے نائب صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کامیابی عوامی رضا کار فورس کے قدم چومے گی۔ عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے ایک کانفرنس کے دوران عوامی رضاکار فورس پر تنقید کرنے والوں پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ موصل پر داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے قبل فوج پر تنقید کرتے رہتے تھے، اب وہی لوگ عوامی رضاکار فورس کو تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔ نوری مالکی نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس وہی طاقت ہے جس نے سازش کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام اور دارالحکومت بغداد پر دہشت گردوں کے قبضے کو روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے میدان میں بھی عوامی رضاکار فورس کے عظیم کارنامے رہے ہیں اور اس فورس نے کبھی بھی پسپائی کا نام تک نہیں لیا ہے۔ عراق کے نائب صدر نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ کامیابی عوامی رضاکار فورس کے قدم چومے گی، کیونکہ ان کے قریب جنگ کرنے کا مقصد مذہبی اصول اور اقدار کا تحفظ ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21