Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79241
Published : 23/7/2015 20:36

صیہونیوں کا حملہ، تین فلسطینی شہید اور زخمی

صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے- القدس چینل کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے بیت امّر گاؤں میں فلاح ابو ماریا نام کے فلسطینی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے دن اس فلسطینی شہری کے گھر پر حملہ کرکے پہلے انہیں زخمی کیا اور پھر انہیں اسپتال لے جانے والی ایمبولینس کا راستہ روک دیا جس کی وجہ سے فلاح ابو ماریا زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں کا یہ حملہ فلاح ابو ماریا کے بیٹے محمد کی گرفتاری کی غرض سے کیا گیا تھا۔ اس حملے میں فلاح کے دو دیگر بیٹے بھی زخمی ہو گئے۔ بدھ کی صبح بھی صیہونی فوجیوں نے جنین شہر میں ایک بیس سالہ فلسطینی نوجوان محمد علاونہ کو زخمی کردیا تھا یہ نوجوان بھی بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ غزہ پر مسلط کردہ پچاس روزہ جنگ کے بعد صیہونیوں نے فلسطینی عوام کی گرفتاری کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔ قیدیوں کے حقوق کے تحقیقاتی مرکز احرار نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت نے سال کے ابتدائی چھے مہینوں کے دوران بائیس فلسطینیوں کو شہید اور دو ہزار چار سو چھپن افراد کو غرب اردن اور غزہ اور بیت المقدس میں گرفتار کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19