Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79242
Published : 23/7/2015 20:45

امن کی بحالی تک فوجی کارروائی جاری رہے گی

عراق کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امن و امان کی بحالی تک مسلح افواج کی کارروائی جاری رہے گی۔ عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے اس ملک کے مغربی صوبے الانبار کے الحبانیہ فوجی مرکز کے معائنے کے موقع پر کہا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الانبار صوبے کی آزادی کے پہلے مرحلے میں کامیاب رہے ہیں اور رمادی شہر تک پیش قدمی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا دوسرا مرحلہ بہت جلد شروع ہو جائے گا۔ خالد العبیدی نے صوبہ الانبار میں ہونے والی کارروائی میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کی مسلح افواج صوبہ الانبار اور الرمادی شہر کی جانب پیش قدمی اور دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب بغداد میں پچاس عام شہری بم دھماکوں میں شہید اور پچاس دیگر زخمی ہو گئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21