Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79244
Published : 23/7/2015 21:24

بحرین: سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ

بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نے سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔ بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نبیل رجب نے رشیا ٹو ڈے ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کو اپنے مخالفین کے ساتھ مذاکرات اور سیاسی بحران کے حل کا راستہ ہموار کرنے کے لیے سیاسی قیدیوں کو آزاد کر دینا چاہئے۔ نبیل رجب نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہزاروں سیاسی کارکن اپنی جدوجہد اور آل خلیفہ کی حکومت پر تنقید کرنے کی وجہ سے جیلوں میں قید ہیں۔ بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نبیل رجب نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بحرین کے شہری اور سیاستدان آل خلیفہ کے تمام تر تشدد کے باوجود اپنے مطالبات پورے ہونے تک اپنے پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ نبیل رجب بھی آل خلیفہ کی جیل میں قید تھے اور ان کو ان کی خراب جسمانی حالت کی بنا پر رہا کیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20