Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79255
Published : 24/7/2015 20:2

ایران مخالف مغربی پالیسیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی

لبنان کے وزیر محنت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغرب کی پالیسیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی- لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق لبنان کے وزیر محنت "سجعان قزی" نے جمعرات کے روز کہا کہ مغرب کی جانب سے ایران کے خلاف عائد پابندیاں، ایران کی ترقی کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں بن سکی ہیں- سجعان قزی نے ایران کو تنہا کرنے کی مغربی ملکوں کی ناکام کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار ہمیشہ علاقے میں اسٹریٹجک اہمیت کا حامل رہا ہے اور اس نے عراق، یمن، شام ، لبنان اور فلسطین کا ہمیشہ دفاع کیا ہے- لبنان کے وزیر محنت نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ویانا میں ہونے والے سمجھوتے سے تہران اور عالمی برادری کے درمیان بات چیت کے نئے راستے کھل جائیں گے اور یہ سمجھوتہ علاقائی مسائل پر بھی اثر انداز ہو گا- سجعان قزی نے کہا کہ ایران ایٹمی سمجھوتے کے باوجود، امریکہ کے مقابلے میں اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کرے گا اور یہ سمجھوتہ، دونوں ملکوں کے تعلقات کی ماہیت پر اثر انداز نہیں ہو گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21