Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79256
Published : 24/7/2015 20:4

فلسطینیوں کی شہادت، حماس اور جہاد اسلامی کا ردعمل

فلسطین کی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی مسلمان شہید کئے جانے کی مذمت کی ہے- فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی غاصبوں کو دو فلسطینیوں کو فائرنگ سے شہید کرنے کے اقدام کا جواب دینا پڑے گا- تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے اس بیان میں فلسطینی قوم کے دفاع کے حق اور ہر ممکنہ طریقے سے صیہونی حملوں کا جواب دینے کی توانائی پر تاکید کی ہے اور فلسطینی قوم سے اپیل کی ہے کہ ان دونوں فلسطینی شہیدوں کے جلوس جنازہ میں بھاری تعداد میں شرکت کریں- واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے روز دریائے اردن کے مغربی کنارے کے بیت امّر گاؤں میں ایک فلسطینی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ اسی طرح بدھ کی صبح بھی صیہونی فوجیوں نے جنین شہر میں ایک بیس سالہ فلسطینی نوجوان کو زخمی کر دیا تھا- یہ نوجوان بھی بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا- قیدیوں کے حقوق کے تحقیقاتی مرکز احرار نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت نے رواں سال کے ابتدائی چھے مہینوں کے دوران بائیس فلسطینیوں کو شہید اور دو ہزار چار سو چھپن افراد کو غرب اردن اور غزہ اور بیت المقدس میں گرفتار کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18