داعش کے خلاف ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے
عراق کے صدر گروہ کے سربراہ نے مظلوموں کی حمایت کے لئے اپنے ملک میں داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے خلاف بھرپور جنگ کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
عراق کی فرات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ داعش کے ہاتھوں نقصان اٹھانے والے تمام افراد کے حقوق کے حصول کے لئے اس دہشت گرد گروہ کے خلاف فوری طور پر ٹھوس اقدام کی ضرورت ہے- مقتدی صدر نے داعش تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور ان کی بیخ کنی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت اور ان کے لئے کسی بھی قسم کی ہمدردی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی- عراق کے صدر گروہ کے رہنما نے مظلوموں کی حمایت اور دہشت گردوں نیز ان کے حامیوں کی ذلت و رسوائی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حق کے دفاع اور دہشت گردوں کو ذلیل و خوار کرنے کے لئے سب کو تعاون کرنا چاہئے۔