Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79258
Published : 24/7/2015 20:9

الرمادی جلد ہی آزاد کرالیا جائے گا

عراق کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شہر الرمادی کو جلد ہی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا جائے گا- موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے جمعرات کے روز صوبہ الانبار میں سیکورٹی اہلکاروں سے ملاقات میں میدان جنگ میں تمام محاذوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی پیشقدمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج، شہر الرمادی کی سرحدوں کے قریب پہنچ گئی ہے اور جلد ہی عوامی اور قبائلی فورسز کی مدد سے داعش کے قبضے سے اس شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کر دی جائے گی- خالد العبیدی نے صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لئے فضائی حملوں کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے لڑاکا طیاروں کی پرواز میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے- عراقی وزیر دفاع نے صوبہ الانبار میں داعش دہشت گردوں کے خلاف اپنے ملک کی کامیاب فوجی کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں- ایک اور رپورٹ میں عراقی دارالحکومت بغداد میں حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بغداد میں ہونے والے ان بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد ساٹھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس میں پچاسی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- ابتدائی رپورٹوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد صرف بیس بتائی گئی تھی- واضح رہے کہ بدھ کی رات شمالی بغداد کے الشعب علاقے میں وقفے وقفے سے کئی بم دھماکے ہوئے جن میں ایک سو پینتالیس افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں- دراین اثنا داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان جاری کر کے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26