Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79259
Published : 24/7/2015 20:13

لبنان: فوج دفاع سے متعلق ذمہ داری پرعمل کی پابند ہے

لبنانی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ فوج، اپنے وطن کے دفاع سے متعلق قومی ذمہ داری پر عمل کی پابند ہے- لبنانی فوج کے کمانڈر جان قہوجی نے کہا کہ لبنانی فوج، ملک کو غیر مستحکم کرنے اور بدامنی پیدا کرنے کے مقصد سے رچائی جانے والی ہر طرح کی سازش کا بھرپور مقابلہ کرے گی- جان قہوجی نے ملک میں بدامنی کو کنٹرول کرنے کے لئے لبنانی فوج کی کامیابی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی فوج، داخلی امن و سلامتی کا تحفظ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور وہ، اپنی قومی ذمہ داری کی پابند ہے- لبنانی فوج کے کمانڈر نے امن برقرار رکھنے میں فوج کے کردار کو متاثر کرنے کے لئے انجام پانے والی تمام کوششوں کو ناکام قرار دیا اور کہا کہ ملک میں سیاسی کشمکش کے باوجود امن و استحکام کی صورت حال بہت بہتر ہے- قہوجی نے کہا کہ لبنان کے گذشتہ ایک سال کے حالات سے اس حقیقت کا بخوبی پتہ چلتا ہے کہ فوج اور عوام کا اتحاد، صیہونی دشمن کی تمام سازشوں، فتنوں اور دہشت گردی کے مقابلے میں، کہیں زیادہ مضبوط ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20