Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79260
Published : 24/7/2015 20:16

لبنانی وزیر اعظم کی جانب سے استعفے کی دھمکی

لبنان کے وزیر اعظم نے دھمکی دی ہے کہ اگر بعض گروہ، حکومتی امور میں مداخلت جاری رکھیں گے تو وہ اپنے عہدے سے مستفعی ہو جائیں گے- المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی کابینہ کے اراکین جمعرات کو اپنے اجلاس میں، حکومت کی کاروائی کے طریقہ کار کےبارے میں کوئی اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد لبنانی وزیر اعظم تمّام سلام نے استعفے کی دھمکی دے دی- کابینہ کو ملک کے صدر کے اختیارات سونپے جانے کے طریقہ کار کے بارے میں لبنان کی حکومت میں شامل پارٹیوں اور گروہوں کے درمیان شدید اختلاف پایا جاتا ہے- چنانچہ لبنانی وزیر اعظم اگر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاتے ہیں تو اس ملک میں اس وقت کوئی صدر بھی نہیں ہے جو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دے سکے اور اس طرح لبنان، سخت حکومتی بحران سے دوچار ہو جائے گا- لبنان میں گذشتہ چودہ مہینوں سے صدارت کا عہدہ خالی ہے اور نئے صدر کے انتخاب کے لئے اس ملک کی پارلیمنٹ کے متعدد اجلاس اب تک بے نتیجہ رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23