Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79264
Published : 24/7/2015 20:31

افغانستان: پچیس طالبان دہشتگرد ہلاک

افغان فوج کی کاروائی میں طالبان گروہ کے کم از کم پچیس افراد ہلاک ہو گئے- رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبہ ہلمند کے کجکی اور موسی قلعہ علاقوں میں طالبان گروہ اور افغان سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سینیئر کمانڈروں سمیت طالبان گروہ کے کم از کم پچیس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بائیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں- واضح رہے کہ طالبان گروہ نے ابھی تک اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26