Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79344
Published : 25/7/2015 21:4

داعش مخالف اتحاد اس دہشت گرد گروہ کا اصلی حامی

شام کے وزیر خارجہ نے نام نہاد داعش مخالف اتحاد کو اس دہشت گرد گروہ کا اصلی حامی قرار دیا ہے۔ شام کے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے کے لئے اتحاد تشکیل دیا گیا لیکن اس اتحاد نے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔ اس دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں صرف شام کی فوج اور حزب اللہ نے ہی کامیابی حاصل کی۔ ولید المعلم نے دہشت گردوں کے مقابلے میں شام کے عوام کی استقامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ شام کے بحران پر اثر انداز ہونے کے سلسلے میں خیال باطل میں مبتلا ہے اور شام کی قوم کے علاوہ اور کوئی بھی شام کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتا ہے۔ شام کے وزیر خارجہ نے یہ باتیں دمشق میں دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہیں۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں جمعے کے دن اس ملک کے صدر بشار اسد کی کوششوں سے دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق ذرائع ابلاغ کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا ہے۔ اس کانفرنس میں ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے میڈیا سے وابستہ ایک سو تیس شخصیات شریک ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23