Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79345
Published : 25/7/2015 21:6

داعشی گروہوں کے باہمی جھگڑے، دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراق کے شہر موصل میں داعش دہشت گردوں کے باہمی تنازعے اور جھڑپوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- موصولہ رپورٹ کے مطابق مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردوں کے درمیان البعاج شہر میں، مال غنیمت اور قیدیوں کی تقسیم کے مسئلے پر باہمی جھگڑے میں پینتالیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے- داعشی عناصر کے درمیان بارہا ہونے والے باہمی جھگڑوں میں، سینکڑوں دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں- دوسری جانب عراق کی پارلمینٹ کی دفاعی اور سیکورٹی امور کی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ کردستان سے عراق کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا ہے- حاکم الزاملی نے ایشٹن کارٹر کے دورہ بغداد کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے سرکاری اور غیر سرکاری حکام اور شخصیات کے دورہ عراق کے نہ صرف مثبت نتائج سامنے نہیں آئے ہیں بلکہ ان کے بیانات، عراق میں صرف جنگ کے طولانی ہونے کا سبب بن رہے ہیں- واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع، مشرق وسطی کے ملکوں کے دورے میں جمعرات کو اچانک عراق پہنچے اور آج جمعے کو وہ کرد حکام سے ملاقات کے لئے کردستان کے علاقے اربیل پہنچے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18