Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79347
Published : 25/7/2015 21:10

صیہونی بستیوں کی تعمیر روکی کی جائے: صائب عریقات

تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نے صیہونی بستیوں میں توسیع اور ان کی تعمیر کا سلسلہ فوری طور پر بند کروانے کی اپیل کی ہے۔ معا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے سینیئر رہنما صائب عریقات نے صیہونی حکومت کی جانب سے صیہونی بستیوں میں نو سو چھ مکانوں کی تعمیر اور مغربی کنارے میں سوسیا نامی دیہات کو منہدم کرنے کی اجازت دینے کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ صائب عریقات نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو صیہونی بستیوں کی تعمیر سے روکنے کے لئے اس پر دباؤ ڈالے۔ تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کی تعمیر روکے جانے پر تاکید کی تھی لیکن اس کے چند ہی روز بعد صیہونی حکومت نے صیہونی بستیوں میں نو سو چھے مکانات تعمیر کرنے کی اجازت دے دی- صائب عریقات نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24