Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79350
Published : 25/7/2015 21:18

داعش کے ہاتھوں ایک سو اسی سے زائد بچوں کا اغوا

دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے شمالی شہر موصل کے نزدیک اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے ایک سو اسی سے زائد بچوں کو اغوا کر لیا ہے- عراقی نیوز ایجنسی" الرای" نے جمعے کو عراقی کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیدار سعید مموزینی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ داعش دہشت گردوں نے گذشتہ چند دنوں کے دوران موصل کے مختلف علاقوں سے دس سے پندرہ سال تک کے ایک سو بیاسی نوعمر لڑکوں کو اغوا کر لیا ہے- مموزینی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان نوعمر لڑکوں کے اغوا کا مقصد، انہیں داعش کی صفوں میں شامل کرنا ہے، کہا کہ داعش کے عناصر ان بچوں کو اپنے زیرقبضہ علاقوں میں منتقل کر کے انہیں ہتھیار چلانے اور دہشت گردانہ حملے کرنے کی ٹریننگ دیتے ہیں- کردستان علاقے کی ڈیموکریٹک پارٹی کے اس عہدیدار نے کہا کہ موصل کے ان بچوں کے اغوا کی کارروائی سے اس شہر کے عوام کا غم و غصہ بھڑک اٹھا ہے- واضح رہے کہ داعش کے عناصر، اغوا شدہ بچوں اور نوجوانوں کی برین واشنگ کر کے نہ صرف تکفیریوں کی نئی نسل وجود میں لانا چاہتے ہیں بلکہ ان افراد کو دہشت گردانہ حملوں اور اپنے قیدیوں کو قتل کرنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23