Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79351
Published : 25/7/2015 21:21

اقوام متحدہ کی خاموشی، یمنی عوام کا زبردست احتجاج

دسیوں ہزار یمنی شہریوں نے سعودی عرب کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے- یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعا کے عوام نے جمعے کے روز مظاہرہ کر کے، سعودی حملے جاری رہنے اور ان حملوں پر عالمی اداروں کی خاموشی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یمنی عوام سعودی حملوں کا دندان شکن جواب دینے کے لئے تیار ہیں- مظاہرین نے آل سعود کے جارحانہ حملوں کے خلاف نعرے لگائے اور ان حملوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر تاکید کی- واضح رہے کہ یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے گذشتہ روز صنعا کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعے کے روز یمن پر سعودی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے منفی مواقف پراپنا ردعمل ظاہر کرنے کے لئے مظاہروں میں شرکت کریں- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیارے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کر رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے اب تک ان جارحیتوں کو رکوانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20