سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79714
تاریخ انتشار : 29/7/2015 16:18
تعداد بازدید : 15

افغانستان میں داعش کے دو سرغنے ہلاک

افغانستان کے صوبۂ ننگر ہار میں دہشت گرد گروہ داعش کے دو سرغنے ہلاک ہو گئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبۂ ننگرہار کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے منگل کے دن مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران کہا کہ فضائیہ نے چپر ہار شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی- فضل احمد شیرزاد کے مطابق اس بمباری میں دہشت گرد گروہ داعش کے دو سرغنے ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ افغانستان کے صوبۂ ننگرہار کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف افغان سیکورٹی فورس کے آپریشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اس دہشت گرد گروہ کے چھ عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔ فضل احمد شیرزاد نے اس گروہ کے عناصر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا۔ ابھی تک داعش کے عناصر کی جانب سے اس خبر پر کسی طرح کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ ایک مہینے کے دوران افغانستان کے صوبۂ ننگرہار میں دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ افراد پر افغانستان کی سیکورٹی فورس اور غیر ملکی ڈرون حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔ ان حملوں میں اس گروہ کے متعدد عناصر اور سرغنے ہلاک ہو چکے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :