سه شنبه - 2019 مارس 19
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79717
تاریخ انتشار : 29/7/2015 16:27
تعداد بازدید : 7

سیمنٹ کی برآمدات میں ایران کا ریکارڈ

اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا میں سیمنٹ کی برآمدات کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت معدنیات و تجارت کے اعلی عہدیدار جعفر سرقینی نے منگل کے دن شمالی ایران میں واقع بندر انزلی شہر میں ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سالانہ انیس ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات کے ساتھ دنیا میں سیمنٹ برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ جعفر سرقینی کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سالانہ ایک سو دس ملین مربع میٹر ٹائلز اور سرامک کی برآمدات کی وجہ سے ٹائلز اور سرامک کی برآمدات میں دنیا میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جعفر سرقینی نے معدنیات میں ایران کی خود کفالت اور دوسرے ملکوں سے ان کی درآمد ختم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس ایران میں سترہ ملین ٹن اسٹیل تیار کیا گیا جس میں سے تین ملین ٹن دوسرے ممالک کو برآمد کیا گیا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :