جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79741
تاریخ انتشار : 30/7/2015 11:58
تعداد بازدید : 9

حماس: علاقے کے ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کاخواہاں

فلسطین کی تحریک حماس کے سینیئر رکن نے علاقے کے تمام ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات پر زور دیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رکن، خالد القدومی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تحریک حماس کے تمام سیاسی فیصلے، مسئلہ فلسطین کے مدنظر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک علاقے کے تمام ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین کا مورچہ سنبھالے ہوئے ہے اور یہ جنگ غاصب صیہونی حکومت کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ خالد القدومی نے حماس کے وفد کے مجوزہ دورہ ایران کے بارے میں کہا کہ یہ تحریک، تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے اور جب بھی حالات سازگار ہوں گے اور ایرانی عہدے دار تحریک حماس کے وفد کو دورہ کرنے کی دعوت دیں گے یہ دورہ ضرور انجام پائے گا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :