جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79743
تاریخ انتشار : 30/7/2015 12:2
تعداد بازدید : 9

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری

یمن پر سعودی عرب کے جاری حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد تقریبا چار ہزار تک پہنچ گئی ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ترجمان طارق جزاروویچ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں گذشتہ مارچ کے مہینے سے انیس جولائی تک تقریبا تین ہزار نو سو چوراسی افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ انیس ہزار تین سو سینتالیس افراد زخمی ہوئے ہیں- انھوں نے کہا کہ اس تعداد کا ذکر یمن کے طبی مراکز کی رپورٹ میں کیا گیا ہے جبکہ اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے- درایں اثنا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چار مہینوں کے دوران کم سے کم ایک ہزار آٹھ سو پنچانوے افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور تقریبا چار ہزار دو سو افراد زخمی ہوئے ہیں- انھوں نے کہا کہ سولہ سے ستائیس جولائی تک دیگر ،دو سو دو، غیر فوجی جاں بحق اور تین سو ترپن افراد زخمی ہوئے ہیں- یونیسف کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حملوں میں گذشتہ چار مہینوں کے دوران تین سو پینسٹھ یمنی بچے مارے گئے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :