جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79752
تاریخ انتشار : 30/7/2015 13:3
تعداد بازدید : 5

عراق: کردستان میں پارلیمانی نظام کی حمایت

عراق کی تبدیلی کی تحریک گوران، عراق کے کردستان علاقے میں پارلیمانی نظام کی برقراری اور اس علاقے کے سربراہ کے اختیارات میں کمی کی خواہاں ہے-
عراق کی تبدیلی کی تحریک گوران، کے سیاسی تعلقات شعبے کے سربراہ محمد توفیق رحیم نے بدھ کے روز کہا کہ ان کی تحریک عراقی کردستان علاقے میں پارلیمانی نظام کی برقراری کی حمایت کرتی ہے- توفیق رحیم نے صوبہ سلیمانیہ میں پیٹریاٹک یونین کردستان کے ترجمان عماد احمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تبدیلی کی تحریک گوران، عراقی کردستان علاقے کے سربراہ کے اختیارات میں کمی بھی چاہتی ہے- محمد توفیق رحیم نے شمالی عراق پر ترکی کے ہوائی حملے کے بارے میں کہا کہ عراقی کردستان پر بمباری کا کوئی بھی بہانہ قابل قبول نہیں ہے- عماد احمد نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی عراقی کردستان علاقے میں پارلیمانی نظام کی برقراری کے بارے میں گوران کے موقف سے اتفاق کرتی ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :