جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79754
تاریخ انتشار : 30/7/2015 13:7
تعداد بازدید : 13

ایران اور فرانسیسی ٹوٹل کمپنی کے درمیان تعاون کا نیا دور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے کہا ہے کہ ایران کی آئل فیلڈز کی توسیع کے لئے فرانس کی ٹوٹل کمپنی کے ساتھ تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گا-
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فرانسیسی کپمنیوں کے ساتھ ایران کے دیرینہ تعلقات رہے ہیں، کہا کہ فرانسیسی کمپنی ٹوٹل ایران کے تیل منصوبوں کی توسیع میں بیس سال سے زیادہ شریک رہی ہے اور فرانسیسیوں کی دلچسپی کے پیش نظر، ایران کی آئل فیلڈز کی توسیع کے سلسلے میں اس کمپنی کی فعالیت کے نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے- بیژن نامدار زنگنہ بدھ کی شام تہران میں فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے- انہوں نے کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت میں فرانسیسی کمپنیوں کے رجحان کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے- ان کا کہنا تھاکہ فرانس کی پیٹرو کیمیکل کمپنیاں ماضی کے طریقے کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت میں وسیع کردار ادا کریں گی- انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی اور فرانسیسی کمپنیاں ایران میں تیل کی صنعت کے ساز و سامان کی تیاری میں تعاون کریں گی اور یہ ساز و سامان داخلی استعمال کے علاوہ علاقے کے ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :