جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79755
تاریخ انتشار : 30/7/2015 13:10
تعداد بازدید : 9

احمد شہید یورپ کا آلۂ کار ہے: محمد جواد لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے ایران کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر احمد شہید کو یورپی ممالک کا آلۂ کار قرار دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ محمد جواد لاریجانی نے بدھ کے دن ایران کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر احمد شہید کو یورپ کا آلۂ کار قرار دیا- محمد جواد لاریجانی کا کہنا تھا کہ احمد شہید کی پیش کردہ رپورٹیں فقط دعوے ہیں اور جن دعووں کی صداقت کو پرکھا نہ گیا ہو وہ بے فائدہ ہوتے ہیں۔ محمد جواد لاریجانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ محمد جواد لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران کے بعض ہمسایہ ممالک میں خواتین کو ڈرائیونگ کی بھی اجازت حاصل نہیں ہے، لوگوں کو رائے کا حق مانگنے پر سڑکوں پر قتل کر دیا جاتا ہے لیکن چونکہ یہ ممالک یورپی ممالک کے دوست ہیں اس لئے ان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ نہیں اٹھایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ وکی لیکس نے ایسی دستاویزات شائع کی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ کویت میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے سلسلے میں ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے ایران کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر احمد شہید کو ایک ملین ڈالر کی رشوت دی ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :