جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79756
تاریخ انتشار : 30/7/2015 13:11
تعداد بازدید : 10

دنیا بھر میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے

دنیا بھر کے مسلمانوں نے مقدس مقامات کے انہدام کی بنا پر آل سعود کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں نے سعودی عرب میں آل سعود کے ہاتھوں مقدس مقامات کے منظم انداز میں انہدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرے کئے ہیں۔ اس سلسلے میں واشنگٹن، لاس اینجلس،نیویارک، لندن، میلبورن، کراچی اور حیدر آباد سمیت دنیا کے بہت سے شہروں میں جلوس نکالے گئے۔ مظاہرین نے آل سعود سے مطالبہ کیا کہ وہ مدینہ منورہ میں جنّت البقیع قبرستان کی تعمیر نو کرائے ۔ اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ مقدس مقامات کے انہدام کا سلسلہ تقریبا ایک سو سال سے جاری ہے- مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں کے دوران مقدس مقامات کے انہدام میں تیزی آئی ہے اور آل سعود کی حکومت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تبدیلیاں لانا چاہتی ہے۔ آل سعود نے سنہ انیس سو پچیس میں قبرستان بقیع کے مزارات کو منہدم کر دیا تھا۔ عراق میں بھی وہابیوں نے ائمہ طاہرین علیھم السلام کے مزارات کو بھی منہدم کیا جس کے خلاف دنیا بھر کے اہل تشیع اور محبان اہل بیت علیھم السلام نے شدید احتجاج کیا۔ سعودی عرب کے وہابی، مذہبی مکانات اور مزارات کی زیارت کے سخت خلاف ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :