جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79758
تاریخ انتشار : 30/7/2015 13:19
تعداد بازدید : 7

ایران اور فرانس، باہمی احترام کی بنیاد پرتعلقات کی ضرورت

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤالدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران اور فرانس کے درمیان باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم ہونے چاہییں-
فرانس کی پارلیمنٹ کے خارجہ امور کے کمیشن کی سربراہ الزابتھ گیگو نے بدھ کے روز تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤالدین بروجردی سے ملاقات کی- اس ملاقات میں علاؤالدین بروجردی نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ تعلقات ایک سرمایہ ہیں جن کے سہارے نئے حالات میں باہمی احترام کی بنیاد پر اچھے اور اہم تعلقات استوار کئے جا سکتے ہیں نیز دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنا کر دونوں ملکوں کے تعلقات کا نیا باب کھولا جا سکتا ہے- انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی پارلیمنٹ دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی وفود کی آمد و رفت اور پارلیمانی تعاون کی تقویت کے لئے تیار ہے امید ظاہر کی کہ فرانسیسی اقتصادی وفد کا عنقریب ہونے والا دورہ ایران دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں اچھی پیش رفت کا سبب بنے گا- اس ملاقات میں الزابتھ گیگو نے تہران اور پیرس کے درمیان تعاون میں فروغ اور تقویت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ ایران اور فرانسیسی اقتصادی وفد کا آئندہ ہونے والا ایران کا دورہ، ایران کے ساتھ تعلقات کے استحکام کے لئے پیرس کے سنجیدہ عزم کا غماز ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :