جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79759
تاریخ انتشار : 30/7/2015 13:20
تعداد بازدید : 6

ترکی شامی شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار

شام کی وزارت خارجہ نے انقرہ حکومت کو شامی شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ترکی کی جانب سے دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انقرہ حکومت کو شام کے لاکھوں شہریوں کے رنج و الم اور قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا۔ شام کی وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پابندی سے شام کا بحران ختم ہو سکتا ہے- شام کی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کا یہ دعوی قابل قبول نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کا شکار ہوا ہے اور ترکی یہ دعوی صرف اپنے عوام کو دھوکہ دینے کے لئے کر رہا ہے۔ شام کی وزارت خارجہ نے کہا کہ نام نہاد داعش مخالف اتحاد میں ترکی کے شامل ہونے پر مبنی ترک حکام کا دعوی صرف ایک تشہیراتی اقدام ہے اور ترک حکام ترکی کے دفاع کے دعوے کے ذریعے رائے عامہ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی نے حالیہ چند دنوں کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے کے بہانے شام کے سرحدی علاقوں پر اپنے حملے شروع کر رکھے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :