شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79760
تاریخ انتشار : 30/7/2015 13:23
تعداد بازدید : 5

قومی سلامتی کونسل، مشترکہ جامع ایکشن پلان کا جائزہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ویانا مشترکہ جامع ایکشن پلان کا جائزہ لئے جانے کی خبر دی ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیوان خسروی نے بدھ کے روز ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کونسل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مسودے کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ عمل متانت، اتحاد اور سکون کے ماحول میں جاری رہے- کیوان خسروی نے ایران کے ایٹمی معاملے کی ماہیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، کہ جو اس کونسل میں گزشتہ دس سال کا اصل موضوع رہا ہے، کہا کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مسودے کے جائزے کے عمل میں پیش رفت سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :