Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79761
Published : 30/7/2015 13:25

یوکرین:جھڑپوں کا سلسلہ جاری، درجنوں بچے ہلاک

مشرقی یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں بچے ہلاک ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ترجمان تاریک جاساروچ نے اعلان کیا ہے کہ اپریل دو ہزار چودہ سے لیکر چوبیس جولائی دو ہزار پندرہ کے درمیان مشرقی یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم اڑسٹھ بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ تاریک جاسارویچ کے مطابق اس دوران ایک سو تراسی بچے زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دونیسک اور لوہانسک میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک چھے ہزار آٹھ سو انتیس افراد ہلاک جبکہ سترہ ہزار چونسٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ لوہانسک اور دونیسک کے علاقوں میں گذشتہ موسم گرما میں شروع ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21