جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79762
تاریخ انتشار : 30/7/2015 13:27
تعداد بازدید : 12

افغانستان کے ایک اور علاقے پر طالبان کا قبضہ

طالبان نے جنوبی افغانستان کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے بدھ کو ضلع " نوزاد " پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا-
 تفصیلات کے مطابق افغان فوج نے طالبان کے حملوں کے خلاف جوابی کاروائی شروع کردی جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا سرانجام ضلع "نوزاد" پر طالبان کا قبضہ ہو گیا- ہلمند کی صوبائی کونسل کے ایک عہدیدار عطاء اللہ افغان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نوزاد میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان گذشتہ تین دنوں سے شدید جھڑپیں ہو رہی تھیں- اس افغان عہدیدار نے اعتراف کیا کہ افغان حکام کو ضلع نوزاد پر طالبان کے قبضے کے امکان کی خـبر تھی- افغان سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع نوزاد میں ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم بارہ افغان فوجی ہلاک ہوئے جبکہ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کے ہاتھوں کم سے کم ستائیس سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں- طالبان کے ترجمان نے پہلے بھی ضلع نوزاد کی بعض فوجی چوکیوں پر طالبان کا قبضہ ہو جانے کی خبر دی تھی-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :