جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79774
تاریخ انتشار : 31/7/2015 10:11
تعداد بازدید : 5

بحرین کو ایران کے نائب وزیر خارجہ کی صلاح

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائـب وزیر خارجہ نے بحرین میں ہونے والے بم دھماکے میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں منامہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا-
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کے روز بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا کہ سترہ کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں ایران ملوث ہے- حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران پر الزام لگانا وہ بھی ایک ایسے وقت میں کہ جب وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقے کا تعمیری اور مثبت دورہ کیا ہے، خاص اہداف کا حامل ہے- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بحرین میں مسلح شخص کی گرفتاری اور اس کا رابطہ ایران سے ہونے کے سلسلے میں بھی بحرین کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس ملک کے وزیر خارجہ کو صلاح دی ہے کہ وہ، بحرین اور علاقے میں مذہبی فتنے بھڑکانے اور اشتعال پیدا کرنے کے بجائے پورے علاقے میں قیام امن کے سلسلے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں اور حکومت بحرین اور عوام کے درمیان قومی آشتی قائم کرنے کی کوشش کریں- ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی اور فوجی ماحول پیدا کئے جانے سے حالات مزید پیچیدہ ہوں گے اور آل خلیفہ حکومت کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایران بحرین کے سلسلے میں صرف سیاسی طریقہ کار کی حمایت کرتا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :