Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79775
Published : 31/7/2015 10:13

نیپال میں زمین کھسکنے کے نتیجے بیس افراد ہلاک

نیپال میں زمین کھسکنے کے نتیجے بیس افراد ہلاک ہو گئے-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے ہو رہی شدید بارشوں اور کاسکی کے علاقے میں زمین کھسکنے کے باعث کم سے کم بیس افراد ہلاک اور بتّیس دیگر زخمی ہو گئے- نیپال کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق زمین کھسکنے کے باعث مغربی کاٹھمانڈو سے ایک سو پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر پوکھرا کے سیاحتی مرکز کے قریب واقع دو دیہاتوں میں بھاری تباہی ہوئی ہے اور ان دونوں دیہاتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے- نیپال میں زمین کھسکنے کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ یہ ملک مئی کے مہینے میں آنے والے دو شدید زلزلوں کے اثرات سے ابھی باہر نہیں نکل سکا ہے- مئی میں نیپال میں آنے والے شدید زلزلوں میں کم سے کم نو ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے- نیپال میں موسم گرما میں تیز ہواؤں اور طوفان کے باعث زمین کھسکنے کے واقعات، کافی بڑھ جاتے ہیں- اس طرح کے طوفان زیادہ تر جون سے ستمبر کے دوران آتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18