جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79777
تاریخ انتشار : 31/7/2015 10:17
تعداد بازدید : 11

دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ علم ہے

ایران کی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کا واحد راستہ، علم و ٹیکنالوجی کا حامل ہونا ہے-
ایران کی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے جمعرات کو تہران میں بین الاقوامی سائنسی لیگ کے آٹھویں دور کی اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں اس نکتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ طاقت کا اصلی سرچشمہ، علم ہے کہا کہ مغرب، اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات میں صرف اپنے مفادات کی فکر میں ہے- بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے یمن پر سعودی عرب کے حملے میں ایک ہزار سے زائد بچوں کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ،یمن پر سعودی عرب کے ان حملوں کی حمایت کر رہا ہے- رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرائم، مغرب اور عالمی برادری کی خاموشی کی آڑ میں انجام پا رہے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :