جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79778
تاریخ انتشار : 31/7/2015 10:20
تعداد بازدید : 13

شام کے بارے میں دی میستورا کی تجاویز کی حمایت

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے شام کے سلسلے میں دو ہزار بارہ کے جنیوا بیان پر عملدرآمد کے طریقوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی تجاویز کی حمایت کی ہے-
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویتالی چورکین نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے اختتام پر کہا ہے کہ ماسکو، شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میستورا کی ان تجاویز کی حمایت کرتا ہے جو جون دو ہزار بارہ میں جنیوا میں جاری ہونے والے بیان میں پیش کی گئی ہیں، جن میں شامی حکام اور مخالفین کا ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز بھی شامل ہے- ویتالی چورکین نے کہا کہ شام کے سلسلے میں دو ہزار بارہ کے جنیوا بیان پر، کہ جس میں مذاکرات کے اصول، شام کے شہری مضافاتی علاقوں کا محاصرہ ختم کرنے، قیدیوں کی رہائی، سیاسی عمل اور آئین میں اصلاحات، دہشت گردی کے خلاف جنگ، اس ملک میں جنگ بندی کے اعلان اور واحد مسلح افواج کی تشکیل پر مبنی شقیں شامل ہیں، عملدرآمد کئے جانے کی ضرورت ہے- دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اعلان کیا ہے کہ دی میستورا کی تجاویز پر ستمبر تک کام شروع کر دیئے جانے کا امکان ہے -


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :