Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79780
Published : 31/7/2015 10:24

کوئی علاقائی ملک ایران کا ہم پلہ نہیں

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ خطے کا کوئی بھی ملک میڈیکل کے شعبے میں ایران کا ہم پلہ نہیں ہے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے جمعرات کے دن مشہد میں دنیا بھر کے مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایران میں میڈیکل کی تعلیم کے پچاس مراکز موجود ہیں اور انسانی اعضا کی پیوند کاری میں ایران دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ یورپ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں عموما منفی تاثر پایا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران ایک اسلامی ملک کی حیثیت سے اپنی خود مختاری کے معاملے میں استقامت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ ایرانی قوم کسی بھی دوسرے ملک کو اپنے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی معاملے کے بہانے ایران پر بارہ برس کے دباؤ کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو ایک ایٹمی ملک کے طور پر تسلیم کر لیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران کی جانب سے عراق، یمن، لبنان اور فلسطین کو دی جانے والی امداد کے بارے میں کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی مدد نہ کرتا تو دہشت گرد گروہ داعش آج بغداد میں ہوتا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18