Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79781
Published : 31/7/2015 10:32

شام: دہشت گرد گروہوں کے باہمی اختلافات جاری

شام میں سر گرم دہشت گرد گروہوں کے باہمی اختلافات جاری ہیں۔
شام کی الآن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ نے بدھ کے دن فری سیرین آرمی دہشت گرد گروہ کے بیس عناصر کو حلب شہر میں قید کر لیا۔ فری سیرین آرمی نامی دہشت گرد گروہ کے بیس عناصر حال ہی میں امریکی فوجیوں سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کے بعد شام پہنچے تھے۔ ان عناصر کو دہشت گرد گروہ جبھۃالنصرہ کے عناصر نے حلب شہر کے شمال میں واقع المالکیہ کے علاقے سے اغوا کیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی حکام بارہا اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ شام میں نام نہاد اعتدال پسند دہشت گردوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ دہشت گرد عناصر سعودی عرب، اردن اور لیبیا جیسے ممالک میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرتے ہیں اور اس کے بعد ان کو شام بھیج دیا جاتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21