Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79782
Published : 31/7/2015 10:34

2022: ہندوستان کی آبادی چین سے زیادہ ہو جائے گی

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کی آبادی سنہ دو ہزار بائیس تک چین سے زیادہ ہو جائے گی-
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے آبادی سے متعلق شعبے کے سربراہ جان ولموتھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان سنہ دو ہزار بائیس تک سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا- جان ولموتھ نے کہا کہ اندازہ ہے کہ دو ہزار پچاس تک نائیجیریا دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا- ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی آبادی جو اس وقت سات ارب تیس کروڑ ہے، سنہ دو ہزار پچاس تک بڑھ کر نو ارب ستر کروڑ تک پہنچ جائے گی جبکہ دو ہزار ایک سو تک دنیا کی آبادی گیارہ ارب بیس کروڑ ہو جائے گی- انہوں نے مزید کہا کہ آبادی میں ہونے والا اضافہ زیادہ تر ترقی پذیر علاقوں، خاص طور سے افریقہ، میں ہو گا- جان ولمورتھ نے کہا کہ دو ہزار پچاس تک افریقہ کی آبادی دگنی ہو جائے گی کیونکہ اس براعظم میں پیدائش کی شرح زیادہ ہے- انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ غریب ممالک میں آبادی میں ہونے والا اضافہ ان ممالک میں غربت و افلاس کے خاتمے اور تعلیم اور صحت کی صورت حال میں بہتری کے عمل کو مزید مشکلات سے دوچار کر دے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18