Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79783
Published : 31/7/2015 10:36

ملا اختر منصور طالبان کا نیا امیر

طالبان نے ملا اختر منصور کو اپنا نیا امیر منتخب کر لیا ہے-
اطلاعات کے مطابق طالبان کے دو اہم اراکین نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اس گروہ نے ملا اختر منصور کو اپنا نیا امیر منتحب کر لیا ہے- ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان کے شہر کویٹہ میں بدھ کے روز ہونے والی طالبان کی سات رکنی کونسل کی میٹنگ میں طالبان نے منصور کو اپنا نیا امیر بنایا ہے- طالبان کے ان دو اراکین نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملا منصور گزشتہ تین سال کے دوران ملا عمر کا معاون تھا اور یہ کہ حقانی دہشت گرد گروہ کے سرغنہ سراج الدین حقانی کو طالبان گروہ نے اپنا نیا نائب امیر بنایا ہے- قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز افغان حکام نے دعوی کیا تھا کہ ملا عمر پاکستان میں دو سال پہلے مر گیا تھا - طالبان کے سرغنہ ملا عمر کی ہلاکت کے بارے میں کابل کی یہ پہلی سرکاری تصدیق ہے- نامعلوم سرکاری ذرائع نے اس سے پہلے بھی ملا عمر کے مارے جانے کی خبر دی تھی- سنہ دو ہزار ایک میں افعانستان پر امریکا کے زیر قیادت ہونے والے حملے کے بعد سے ملا عمر عام نگاہوں سے پوشیدہ تھا- دو ہزار ایک میں افغانستان پر ہونے والا امریکی حملہ اقتدار سے طالبان کی بےدخلی کا سبب بنا تھا- افغانستان کے قومی سلامتی ادارے کے ترجمان حسیب صدیقی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ملا عمر نے پاکستان کے شہر کراچی کے ایک اسپتال میں مشکوک حالات میں وفات پائی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18