Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79785
Published : 31/7/2015 10:41

غزہ پر جارحیت، محمود عباس نے صیہونیوں کا ساتھ دیا

حماس کے ایک سینئر لیڈر صلاح البردویل نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس پر صیہونی حکومت کا ساتھ دینے کا الزام لگایا ہے-
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر لیڈر صلاح البردویل نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے غزہ پر صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت کے دوران اس غاصب حکومت کا ساتھ دیا تھا- صلاح البردویل نے جمعرات کو الاقصی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود عباس نے جولائی دو ہزار چودہ میں غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت کے دوران صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی اور خفیہ اطلاعات کے ادارے کے سربراہ سے ملاقات کی تھی- انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی معاہدے کے منصوبے کے خلاف ہے- واضح رہے کہ غزہ پٹی پر ہونے والی صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت میں دو ہزار تین سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے- مصر کی ثالثی سے حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہو گئے تھے لیکن صیہونی حکومت غزہ پٹی پر بار بار حملے کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18