Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79789
Published : 31/7/2015 13:3

ایرانی بحریہ دفاعی سازوسامان بنانے میں خود کفیل

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران بحریہ کی دفاعی ضروریات کا ساز و سامان بنانے میں خود کفیل ہو چکا ہے-
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے جمعرات کے دن شمالی ایران میں واقع شہر نوشہر میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بحریہ کی دفاعی ضروریات کا ساز و سامان تیار کرنے میں بہت اچھی پیشرفت کی ہے۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے مزید کہا کہ ایران مختلف اقسام کے میزائل لانچ کرنے والے بحری بیڑے، ڈسٹرائرز اور آبدوزیں تیار کر رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی بدولت آج ایران کی بحریہ دنیا کے آزاد پانیوں میں موجود ہے اور یہ چیز عوام کی عزت اور قومی اقتدار اعلی کے لئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ حبیب اللہ سیاری کا مزید کہنا تھاکہ خلیج عدن، باب المندب اور بحیرہ احمر میں بحری قزاق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے ایران سمیت مختلف ممالک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے ایران کے لئے کیسپیئن سی کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ ایران کے اقتصادی مواصلاتی راستوں کی سیکورٹی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21