Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79792
Published : 31/7/2015 13:9

آیت اللہ محسن اراکی کی لبنانی اسپیکر سے ملاقات

مسلمانوں کے اتحاد کے لیے کام کرنے والے ادارے مجمع جہانی تقریب مذاہب کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی راہوں کا جائزہ لیا ہے-
ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محسن اراکی نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے بیروت میں جمعرات کو ملاقات کی- اس ملاقات میں علاقائی مسائل اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا- آیت اللہ محسن اراکی نے مسلمان اقوام کے درمیان اتحاد کی تقویت اور عالم اسلام کے اہم مسئلے کی حیثیت سے فلسطین پر توجہ دئیے جانے کی ضرورت پر تاکید کی- آیت اللہ محسن اراکی نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے نتائج کو خطے کے ممالک اور عالم اسلام کے لئے بہت اہم اور مثبت قرار دیا- انہوں نے بیروت میں ہونے والی علمائے استقامت کی عالمی یونین کی کانفرنس اور اس کانفرنس میں علما کی بھرپور شرکت کے بارے میں ایک رپورٹ بھی نبیہ بری کو پیش کی- نبیہ بری نے اس ملاقات میں مذکورہ کانفرنس کے منتظمین اور شرکا کی تعریف و ستائش کی اور صیہونیوں سے مقابلے کے لئے امت مسلمہ کے اتحاد کے تحفظ کو ضروری قرار دیا- واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں علمائے استقامت کی عالمی یونین کی دو روزہ کانفرنس بدھ کے روز اختتام پذیر ہو گئی- کانفرنس کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میں صیہونی حکومت کی نابودی کے لئے مسلمانوں کے اتحاد اور حتمی کامیابی تک استقامت جاری رکھنے پر زور دیا گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16