Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79793
Published : 31/7/2015 13:11

کویت، قطر اور عراق کا دورہ بہت اچھا تھا: جواد ظریف

اسلامی جہموریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تین عرب ملکوں کے اپنے دورے کو بہت اچھا قرار دیا ہے-
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ تین عرب ملکوں کویت، قطر اور عراق کا ان کا دورہ بہت اچھا رہا اور ان ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے- جواد ظریف نے لکھا ہے کہ ہمسایہ ممالک ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ان کو اہم اور نمایاں مقام حاصل ہے- ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف گزشتہ اتوار کو تین عرب ممالک کویت، قطر اور عراق کے دو روزہ دورے پر گئے تھے- اس دورے میں انہوں نے مذکورہ ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے اور دہشت گردی کے مقابلے سمیت علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت کی تھی- قابل ذکر ہے کہ ایران نے بارہا کہا ہے علاقے اور ہمسایہ ممالک کی سیکورٹی ایران کی سیکورٹی ہے اور وہ بدامنی کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون اور اعتماد کو منطقی اور تعمیری طریقہ سمجھتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18