Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79795
Published : 31/7/2015 13:17

دشمن کو دندان شکن جواب دیں گے: جنرل محمد رضا پور دستان

اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج پوری ہوشیاری کے ساتھ ایرانی سرحدوں اور علاقے میں انجام پانے والے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا پور دستان نے جمعرات کے دن مشرق وسطی کے حالیہ واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی کے خلاف انجام پانے والے کسی بھی طرح کے اقدام کی صورت میں پوری طاقت کے ساتھ میدان عمل میں داخل ہو جائیں گی- اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے درمیان مکمل اتحاد اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور اگر دشمن نے معمولی سی غلطی بھی کی تو اسے دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا پور دستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دشمن براہ راست ایران کے ساتھ جنگ نہیں کریں گے بلکہ وہ خطے میں تکفیری گروہوں کی حمایت اور دہشت گرد گروہوں کی تقویت کے ذریعے خطےمیں ایران کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نے خطے میں اسلامی بیداری کو عالمی طاقتوں کے مقابلے میں ایرانی قوم کی بیداری کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ایرانی قوم کے اندر جب تک تسلط کے مقابلے کا جذبہ موجزن رہے گا اس وقت تک کوئی بھی سپر پاور اس قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18