Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79796
Published : 31/7/2015 13:20

عراق اور روس کے درمیان سیکورٹی معاہدہ

عراق اور روس نے تعاون میں فروغ کے مقصد سے ایک سیکورٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے جمعرات کے روز اپنے دورہ ماسکو کے دوران روس کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کئے- عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس معاہدے پر عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی اور روس کے تکنیکی و عسکری تعاون کے وفاقی ادارے کے سربراہ الیگزینڈر فومن نے سینٹ پیٹرز برگ میں دستخط کئے- معاہدے پر دستخط سے پہلے الیگزینڈر فومن نے کہا کہ روس مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کے باوجود رواں سال کے دوران عراق سمیت دنیا میں اپنے اسلحے کی برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے- قابل ذکر ہے کہ روس آئندہ برسوں میں اپنے ہتھیاروں کی برآمدات اڑتالیس ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتا ہے- بتایا جاتا ہے کہ روس نے گزشتہ سال پندرہ ارب پچاس کروڑ ڈالر کے ہتھیار برآمد کئے تھے- عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے بدھ کے روز رشین فیڈریشن کونسل کے سربراہ ویلنٹینا میٹوینکو سے ملاقات اور فوجی تعاون میں توسیع، خاص طور سے مختلف ہتھیاروں سے عراقی فوج کو مسلح کرنے، کے بارے میں بات چیت کی تھی- خالد العبیدی ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ منگل کو روس کے دورے پر گئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18