جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79797
تاریخ انتشار : 31/7/2015 13:22
تعداد بازدید : 23

عالمی منڈیوں میں ایران کے خام تیل کی مانگ

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ خام تیل کی عالمی منڈیاں ایران کے خام تیل کی پیداوار اور کھپت کے لئے تیار ہیں-
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکریٹری جنرل عبداللہ سالم البدری نے جمعرات کے دن ماسکو میں روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک سے ملاقات کے بعد کہا کہ خام تیل کی عالمی منڈیاں ایران کے خام تیل کی پیداوار اور کھپت کے لئے تیار ہیں۔ عبداللہ سالم البدری کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر خام تیل کی طلب میں اضافے اور ایرانی تیل کی عالمی منڈیوں میں آمد کے بعد تیل کی پیداوار میں اضافے کے باوجود عالمی منڈیوں میں تیل کے قمیت میں کمی واقع نہیں ہو گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر پیٹرولیم رکن الدین جوادی نے بھی کہا تھا کہ ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے چھ ماہ بعد ایران کے تیل کی برآمدات روزانہ پچیس لاکھ بیرل تک پہنچ جائیں گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ ایران روزانہ چالیس لاکھ بیرل تیل کی پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے اور چھٹے ترقیاتی منصوبے میں اس کی تیل کی پیداواری صلاحیت پچاس لاکھ بیرل روزانہ تک پہنچ جائے گی۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :