جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79799
تاریخ انتشار : 31/7/2015 13:29
تعداد بازدید : 15

پاکستان اور یمن میں مسلمان ڈاکٹروں کی سرگرمیوں میں اضافے پر تاکید

مسلمان ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کے سربراہ نے پاکستان اور یمن میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مسلم ڈاکٹرز کی سرگرمیوں میں اضافے کو ضروری قرار دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق مسلمان ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کے سربراہ شبیہ حیدر زیدی نے جمعرات کے دن مشہد میں اس تنظیم کی آٹھویں کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شہر کراچی اور یمن میں مسلمان ڈاکٹروں کی سرگرمیوں میں اضافے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ شبیہ حیدر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور یمن کے بہت سے عوام کو رنج و الم کا سامنا ہے اور ان کو طبی مدد کی ضرورت ہے۔ مسلمان ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کے سربراہ شبیہ حیدر زیدی نے مسلمان ڈاکٹروں کی بین الاقوامی کانفرنس کا ایک مقصد دنیا بھر کے مسلمان نوجوانوں کو میڈیکل کی تعلیم دینا قرار دیا۔ واضح رہے کہ ایران کے مقدس شہر مشہد میں مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس جمعرات سے شروع ہوئی ہے جو اتوار تک جاری رہے گی۔ اس میں تین سو شیعہ ڈاکٹر شریک ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :