جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 79800
تاریخ انتشار : 31/7/2015 13:34
تعداد بازدید : 6

عراق میں پی کے کے کے ٹھکانوں پر ترک جنگی طیاروں کا حملہ

اطلاعات کے مطابق ترکی کے تیس جنگی طیاروں نے عراق کے شمال میں پی کے کے کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے-
اطلاعات کے مطابق ترک ذرا‏ئع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے تیس ایف سولہ طیاروں نے جمعرات کے روز عراق کے شمال میں واقع کردوں سے وابستہ پی کے کے کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے- قابل ذکر ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے پچیس جولائی کو کہا تھا کہ ترک حکومت نے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے مقصد سے پی کے کے کے ٹھکانوں پر حملے کے لئے عراقی کردستان علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کی اجازت حاصل کر لی ہے- ادھر عراقی پارلیمنٹ کے خارجہ تعلقات کمیشن کی رکن سمیرہ الموسوی نے مطالبہ کیا ہے کہ عراقی کردستان علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کو اس حملے کے لئے ترکی کو اجازت دینے کے بارے میں وضاحت پیش کرنا ہو گی-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :