Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79803
Published : 31/7/2015 13:41

فلسطینی قیدیوں کی ابتر صورت حال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنقید

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی ابتر صورت حال پر تنقید کی ہے-
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں اسرائیلی جیلوں میں ہزاروں فلسطینیوں کی طویل مدت قید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک بہت سے فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال کر چکے ہیں- بیان کے مطابق صیہونی حکومت کا یہ دعوی، کہ قیدیوں کو زبردستی کھانا کھلانے کا قانون ان کی جان کی حفاظت کے لئے ہے، قابل قبول نہیں ہے اور صیہونی کابینہ نے سیاسی اہداف کے تحت احتجاج بند کرانے کے لئے یہ قانون بنایا ہے- واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں تقربیا" سات ہزار فلسطینی قیدیوں کو بہت سخت اور ابتر حالات کا سامنا ہے- ادھر صیہونیوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے ایک اور گھر کو آگ لگا دی ہے- اطلاعات کے مطابق صیہونی بستیوں کے انتہا پسندوں نے جمعہ کی صبح غرب اردن کے شہر نابلس کے قریب ایک گاؤں پر حملہ کرکے ایک فلسطینی کے گھر کو آگ لگا دی- صیہونی انتہا پسند باشندوں نے غرب اردن میں بھی ایک فلسطینی کے گھر کو آگ لگا دی اور ایک فلسطینی بچے کو اس میں زندہ جلا دیا- اس حملے میں فلسطینی بچے کے والدین اور بھائی شدید زخمی ہوئے ہیں- قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے نسل پرستانہ اقدامات میں حالیہ مہینوں میں بہت زیادہ ا ضافہ ہوا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18