Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79851
Published : 1/8/2015 10:54

مشرقی یوکرین پر حملے، ایک سو ساٹھ سے زیادہ افراد کی ہلاکت

یوکرین کے حکومت مخالفین کا کہنا ہے کہ دونیسک کے علاقے میں گذشتہ چند ماہ کے دوران یوکرینی فوج کے حملوں میں ایک سو ساٹھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں-
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت یوکرین کے مخالفین نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران دونیسک پر یہ حملے شہر ہورلیوکا پر ہوئے ہیں اور ان میں ایک سو چوسٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بیالیس بچوں سمیت پانچ سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں اس شہر کی دو ہزار عمارتوں کو نقصان پہنچا جن میں پانچ سو تیس سے زیادہ عمارتیں رہائشی تھیں- یوکرین کی فوج نے چند روز قبل بھی شہر ہورلیوکا پر حملے کئے تھے- واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں اپریل دو ہزار چودہ سے لے کر جولائی دو ہزار پندرہ تک ہونے والی جھڑپوں میں چھے ہزار آٹھ سو انتیس افراد ہلاک اور سترہ ہزار چونسٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21