Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79856
Published : 1/8/2015 11:4

دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ایران کی اہمیت پر تاکید

روس کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سیکریٹری نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ایران کی شمولیت کو ایک اہم موضوع سے تعبیر کیا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی سلامتی کونسل کے سابق سیکریٹری آندرہ کاکوشین نے جمعے کے روز کہا ہے کہ عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کا شامل ہونا ایک اہم موضوع ہے- انھوں نے عالمی تعلقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن خاص طور سے عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی شمولیت کو قابل ذکر اہمیت کا حامل قرار دیا- آندرہ کاکوشین نے مزید کہا کہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف ایران کی کوششوں کے پیش نظر اس کے خلاف جنگ میں ایران کا کردار بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے- روس کی سلامتی کونسل کے سابق سیکریٹری نے ویانا سمجھوتے کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ایران کا ایٹمی مسئلہ، عالمی سیاست کا ایک مرکزی مسئلہ ہے کیونکہ ایران، دنیا کے نہایت اہم علاقے کا ایک بڑا ملک ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21